17 جون 2014 - 11:27
اسامہ النجیفی کی ناروے سے پناہ گزینی کی اپیل

عراقی پارلمینٹ کے اسپیکراسامہ النجیفی اور نینوا کے فرار گورنر اثیل النجیفی نے ناروے سے پناہ گزینی کی درخواست کی ہے۔

ابنا: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکراسامہ النجیفی کے قومی مفادات کے خلاف غیراصولی موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکراسامہ النجیفی اور ننیواکےگورنر اثیل النجیفی نے ناروے حکومت سے پناہ گزینی کی درخواست کی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق النجیفی کے گھر کے تمام لوگ الخضراء کے سفارتی علاقے سے ناروے پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل عراقی ذرائع نے ایک دستاویز شا‏ئع کی تھی جس کےمطابق نینوا کے گورنر اثیل النجیفی نےاس صوبے کے تمام سرکاری دستاویزات نذرآتش کردینے اور داعش دہشتگردوں کے سامنے مزاحمت نہ کرنے کافرمان جاری کیا تھا۔

.......

/169